باتیں نہیں کرتے‘ انقلاب لا کر دکھاتے ہیں‘ کیا نوجوانوں کو لیپ ٹاپ کی بجائے کلاشنکوف دوں: شہباز شریف
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ چند سال پہلے لیپ ٹاپ دینے پر تنقید ہوتی تھی کہ شہبازشریف لیپ ٹاپ دے کر بچوں کو ہمنوا بنا رہا ہے۔ سیالکوٹ میں طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم پر طنز کے نشتر برسائے گئے۔ مجھ سے کہا گیا بچوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ نہ تھمائیں۔ کیا میں بچوں کو لیپ ٹاپ کے بجائے کلاشنکوف دوں؟ ایک لاکھ 50ہزار طلباءکو میرٹ پر لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ کے ذریعے لوگ رزق حلال کماتے ہیں۔تعلیم کے بغیر کبھی پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا۔ وسائل نہ رکھنے والے بچوں کو ہم تعلیم دلوائیں گے۔ وسائل نہ رکھنے والے بچے امراءکے بچوں سے ذہانت میں کم نہیں۔ توقع ہے جو کام ہم نہیں کرسکے وہ آپ کریں گے۔
شہبازشریف