کرپشن کی بڑی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے: ارشد بگو
سیالکوٹ(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سےالکوٹ زون 122 سابق ایم پی اے ارشد بگو ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری انجنئیرسعےد ظفر، ڈپٹی سیکرٹری محمد زبیر مغل اور ناظم تنظیم محمد رمضان عابد نے ایک مشترکہ بےان میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم بالخصوص بچوں کے ساتھ جنسی زےادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری کے ساتھ ساتھ کرپشن کے ناسور نے ایک خوفناک صورتحال پیدا کر رکھی ہے ۔ روزانہ کے اخبارات ایسی المناک اور گھناﺅنی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں ، حکومت لاکھ دعوے کرے لیکن جب تک پولیس میں کالی بھےڑوں کی موجودگی رہے گی ، ان روح فرسا واقعات پر قابو نہیں پاےا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں اخلاقی اقدار کے فروغ، عدل و انصاف کی فراہمی اور کرپشن کے خاتمے کے لےے ”اسلامی پاکستان ، خوشحا ل پا کستان “ کے لےے مصروف جدو جہد ہے ۔ غربت اور جرائم کا خاتمہ اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کیے بغےر ممکن نہیں۔