وطن عزیز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی: میاں زاہد جالندھری
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)سول و عسکری قیادت بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے وطن عزیز کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے جوائنٹ سیکرٹری وکنونیئر میاں زاہد حسین جالندھری میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اندرونی و بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے وزیراعظم نواز شریف کے کشمیر بارے موقف سے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے، راہداری منصوبے سے بھارت کی نیندیں اُڑ چکی ہیں ازلی دشمن راہداری منصوبے میں جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لے پاک چین دوستی کا شاہکار ہر صورت پورا ہوکر رہے گاانہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی غلطی کی تو اس کو اسکے نتائج بھگتنا پڑیں گے ، کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا ،اور اب کشمیر کی آزادی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق جلد ہوگی ،انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی بھارت کو مہنگی پڑے گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی دریائوں پر ڈیمز بنانے اور دریائوں کا پانی روکنے کی دھمکیاں دیکر بھارت پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت کرنے سے نہیں روک سکتا ۔