امریکہ کو واضح بتا دیا خودمختاری پر سمجھوتا کریں گے نہ اپنی فوج کسی کے کنٹرول میں دیں گے: رانا تنویر

شیخوپورہ (آن لائن ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ وطن عزیز کی پاک سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرینگے اور اس کو کسی بھی کارروائی کے لئے استعمال نہیں ہو نے دینگے امریکی وزیر خارجہ کو واضح طور پر پیغام دیدیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی خو مختا ری ، سلامتی اور آزادی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو کسی کے کنٹرول میں دینگے۔ بھارتی ڈرون کا پاکستان کی حدود میں داخل ہونا فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اس پر پاکستانی فوجی کارروائی کے نتیجہ میں ڈرون کا مار گرایا جا نا ہماری جدید ٹیکنالوجی اور نا قابل تسخیر دفاعی پوزیشن کو واضح کرتا ہے۔ 2018ء کے الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی مسلم لیگ (ن) متحد رہے گی اس کو تو ڑنے کی تمام کوششیں نا کا م ہو چکی ہیں۔ عدالتی فیصلہ کے بعد نواز شریف کی مقبولیت مذید بڑھی ہے یک طرفہ احتساب کو قوم نے مسترد کردیا ہے نواز ، شہباز اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 131میں مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتمات سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح قومی اداروں پر تنقید کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ کو گا لیا ں دیتے رہے ہیں اس پر عدالتوں نے کارروائی کرنے کی بجائے معاف کردیا ۔نواز لیگ کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حکومت قومی اداروں کا احترام کرتی ہے تاہم تما م اداروں کو اپنی آئینی حدود و قیود میں رہ کر اپنا کا م کرنا چاہئے۔
رانا تنویر