مودی کی دوستی سے پاکستان کو نقصان اور حکومت کو فائدہ ہوا: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ مودی کا موڈ ٹھیک کرنے کیلئے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بھی ایک ایٹمی ملک کا وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم مودی کی دوستی سے پاکستان کو نقصان اور حکومت کو فائدہ ہوا ہے۔ حکمرانوں نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس، بلوچستان میں دہشت گردی کی اس انداز سے ترجمانی نہیں کی جس کا یہ سانحات اور واقعات تقاضا کرتے ہیں۔ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے عوام کو بہت زیادہ توقعات ہیں ۔