نواز شریف اور آصف زرداری نورا کشتی کر رہے ہیں: جمشید دستی
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) عوامی راج پارٹی کے مرکزی چیئرمین ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری نورا کشتی کررہے ہیں پنجاب کو فتح کرنے کے دعوے کرنیوالے پہلے سندھ کا حال تو دیکھ لیں پیپلزپارٹی کا پنجاب میں آکر ڈیرے ڈالنا بھی ڈرامہ ہے مسلم لیگ (ن) صرف اپنی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کو راستہ دے رہی ہے۔ عمران خان ہٹ دھرمی کی سیاست کرکے پی ٹی آئی رہنماﺅںکو مایوس کر رہے ہیں مک مکا کی سیاست کی وجہ سے اربوں روپے کی کرپشن کرنے والا سابق وزیر شرجیل میمن رہا ہوا ہے اور بہت جلد ڈاکٹر عاصم بھی رہا ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چودھری غلام مصطفٰی بھٹی کی رہائشگاہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناصر چوہان ممبر سی ای سی، اصغر خان بلوچ، ملک زاہد حسین، عمران فاروق کھیڑا، محمد خان مروت، ایاز حسین کھیڑا و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس
کا فیصلہ نواز شریف کے حق میں آئیگا مگر پوری قوم آگاہ ہوچکی کہ شریف خاندان نے اقتدار میں آکر لوٹ مار کی اور قومی دولت بیرون ممالک بھجوا کر اپنی اولادوں کو بیرون ممالک سیٹل کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف نے پورے پنجاب کے بجٹ کو لاہور میں لگا دیا ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں آج بھی صحت اور تعلیم کی سہولیات ناپید اور عوام آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
جمشید دستی