مدرسہ حقانیہ کو فنڈدے کر دہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے : اختر ڈار

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان خود آئین کی دفعہ 62-63کے زمرے میں آتے ہیں کیونکہ انہو ں نے 30اکتوبر کو مینار پاکستان والے جلسہ میں قوم سے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کیا تھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا اختر ڈار نے کہاکہ آزمائے ہوئے چوروں اور لٹیروں کو ٹکٹ نہ دینے کی بات کرتے ہوئے چوروں کو ٹکٹ دیکر جھوٹ کس نے بول الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر کے پی میں مدرسہ حقانیہ کو فنڈ دیکردہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے ۔