حکومت ملک بھر میں مزدوروں کی حالت زار بد لنے کیلئے کوشاں ہے: اعظم بٹ

شیخوپورہ (نمائند ہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اعظم بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن مزدوروں اور غریبوں کی سیاست کر رہی ہے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن نے مزدوروں کی بہتری اور بھلائی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات ان تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت پوری لگن اور خلوص کے ساتھ ملک بھر میں مزدوروں کی حالت زار بدلنے کے لئے کوشاں ہے۔