شیخوپورہ : موٹرسائیکل سوار 4 مسلح افراد کی لوہے کے تاجر پر فائرنگ
شیخوپورہ(نامہ نگار)شہر کے گنجان آباد علاقہ جمیل ٹائون میں گزشتہ رات مزاحمت کرنے پردو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے سریے کے تاجر میاںاشفاق حسین اور ان کے تین ساتھیوں میاں زاہد حسین ، ندیم عباس اور اختر پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ مقامی مسجد سے نماز عشاء ادا کرکے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے مسلح افراد کی فائرنگ سے تاجر اور ان کے ساتھیوں نے آنا فانا دکانوں کی دیواروں کی اوٹ میں پناہ لیکرجانیں بچائیںاوران کے شور مچانے پر چاروں مسلح ملزمان وہاں اکٹھے ہونے والے لوگوں کا گھیرا توڑ کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے تاجر میاں اشفاق حسین کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔