آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا : رانا زاہد محمود
شیخوپورہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار وقانون دان رانا زاہد محمود خان نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کے بغیر پاکستان میں کبھی بھی امن قائم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا خواب پورا ہوسکتا ہے کالے کوٹ کے تقدس اوروکلاء کی فلاح وبہبود جونیئر وکلاء کیلئے نئے چیمبرز کا قیام ،لیڈیز وکلاء کیلئے جدید طرز کی لائبریری ،عوام کو سستے انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے پاکستان میں دہشت گردی ،ظلم وزیادتی ،اغوا برائے تاوان کی وارداتیں لاقانونیت عدل قائم نہ ہونے کی بنیادی وجہ ہے ملک میں عدل وانصاف اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام اداروں کو ملکر اپنا کردارادا کرنا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے صدر پریس کلب شہباز احمد خان کی طرف سے دئیے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وکلاء برادری کے علاوہ سلطان حمید راہی ، ریاض اکبر معصومی ،مصطفی خان سمیت سینئر صحافیوں کی کثیرتعداد موجودتھی رانا زاہد محمود خان نے کہاکہ بینچ اور بار کے درمیان خوشگوار تعلقات اور وکلاء برادری کے عزت ووقار کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائونگا ۔