قرضوں کی بہتات نے ملک میںبے روزگاری بڑھا دی: غلام نبی ورک
شیخوپورہ( نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف امیدوار برائے چیئرمین بلدیہ حاجی غلام بنی ورک نے کہا ہے کہ قرضوں کی بہتات نے ملک کے اندربے پناہ مہنگائی اور بے روزگاری کوفروغ دے رکھا ہے ۔کمزور معشیت کی بدولت ہر پاکستانی پریشانیوں اور مسائل کا شکار دکھائی دیتا ہے ۔حکمران اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قومی اداروں کو نجکاری کے زریعہ سے دوالیہ کرنا چاہتے ہیں۔حکمران عملی اقدامت کی بجائے زبانی جمع خرچ کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔وفاق اور صوبے میں مغل بادشاہ ٹوپی ڈرامے بند کرکے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ،بیروز گاری پر قابو پانے کے لئے اقدامات کریں ۔ایک سال کے دوران عوامی مشکلات میں مزید اضا فہ اور مہنگا ئی کا طوفان آیا ہے ۔ان خیا لات اظہارمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ 2 نومبر کوپورا پاکستان اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا اگر حکومت نے عمران خان کے ٹائیگروں کو روکنے کی کوشش کی تو اس کے ذمہ دار بھی خود حکومت ہی ہوگا کیونکہ ماضی گواہ ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملکی بقاء اور عوامی فلاح کیلئے دھرنا اور احتجاج کیا۔