شیخوپورہ: بھکھی پاور پلانٹ میں سکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی

شیخوپورہ/ بھکھی(نامہ نگارخصوصی/ نامہ نگار) فیصل آباد روڈ پر بھکھی پاور پلانٹ میں سکریپ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں پڑی لکڑی اور دیگر اشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے، ریسکیو آپریشن کے دوران آگ پر بروقت قابو پالیا گیا تاہم پلانٹ اور وہاں پر کام کرنیوالا عملہ محفوظ رہا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹ کیلئے لائی گئی مشینری لکڑی کی پیکنگ میں ہوتی ہے مشینری کو نکال کر لکڑی پلانٹ سے دور کھلے میدان میں سٹور کی جارہی تھی، میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں ، دریں اثناء لاہور روڈ پر شاہین گتہ ملز میں بھی گودام میں آگ لگ گئی جہاں آگ نے لاکھوں روپے کے خام مال کو اپنی لپیٹ میں لیکر جلا ڈالا۔