فیروزوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد: دو شادی شدہ خواتین سمیت 3 افراد کی خودکشی

فیروزوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوںاور پسند کی شادی نہ ہونے پر دو شادی شدہ خواتین اور نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی گلشن ظفر میں گھریلو خرچہ نہ ملنے پر بیرون ملک مقیم شوہر کے روئیے سے دلبرداشتہ ہو کر عاصمہ بی بی نے زہریلا کیمیکل پی کر خودکشی کرلی۔ شیخوپورہ میں بھکھی کے 22 سالہ صفدر نے پسند کی شادی نہ ہونے پر پھندا لیکر موت کو گلے لگا لیا جبکہ فیصل آباد میں وارث پورہ گلی نمبر 5 کے الیاس کی اہلیہ 25 سالہ نسیم نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر زہر نگل لیا۔