پاکستان روایتی جنگ کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے،رانا تنویر

شیخوپورہ(آن لائن)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہرگز غافل نہیں ہے ،پاکستان روائتی جنگ کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے بھارت کا جنگی جنون خطہ میں قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے پاکستان کے مختلف سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری فائرنگ نہ صرف عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے بھارت کا اصل چہرہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے ،حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے دوسری طرف حکومت نے دہشت گردوں کےخلاف جو کامیاب آپریشن ضرب عضب شروع کر رکھا ہے اس کی بدولت دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ رہی ہے،دشمنوں کو سی پیک کا عظیم منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا جس کو ناکام بنانے کے لیے وہ سازشیں اور شرارتیں کر رہا ہے ترکی کے صدر کے کامیاب دورہ پاکستان سے نہ صرف پاک ترکی تعلقات مزید مستحکم ہونگے بلکہ اس سے دونوں برادر ممالک میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی عمران خان کا ترکی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ کسی بھی طرح ملکی وقار کے مطابق نہ ہے عمران خان کے اس طرح کے فیصلوں سے دشمن کو تقویت مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے میدان میں کئی انقلابی اقدامات اٹھا ئے ہیں وزیر اعظم کے تعلیمی شعبہ کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بدولت معیار تعلیم بلند ہوا ہے اور ہونہار طلبہ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی اٹھائے گئے اقدامات سے طلبہ و طالبات میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہو رہا ہے ،تو دوسری طرف شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو ےقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں۔
رانا تنویر