شیخوپورہ : رکشہ فیکٹری کا بوئلر پھٹنے سے دھماکہ ، 3 مزدور جاں بحق
شیخوپورہ(آئی این پی)شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں ایک رکشہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکہ سے عمارت زمین بوس ہو نے سے 14 مزدور ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق جبکہ 11مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڑ پر واقع منڈیالی کے قریب ایک رکشہ ساز فیکٹری میں اچانک بوائلر پھٹ گیا جس کے زوردار دھماکے سے فیکٹری کی چھت گر گئی۔ چھت کے نیچے کام کرتے 14 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے 3 نعشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ ملبے تلے دبے ہوئے 11 مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
بوائلر/دھماکہ