شیخوپورہ: جھولا ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث الٹ گئی، 2 بچیاں اور بچہ زخمی
شیخوپورہ+ نمائندہ خصوصی (نمائندہ نوائے وقت)تاریخی سیرگاہ ہرن مینار میں حال ہی میں نصب کی گئی جھولا ٹرین جو تیز رفتاری کے باعث پٹڑی سے اتر کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں اس پر سوار21سالہ جویریہ، 28سالہ سدرہ، دو سالہ شمیر زخمی ہوگیا جو گائوں گھنگ کے بیان کئے گئے۔ تینو ں زخمیوں کو ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ، بتایا گیا کہ سیر گاہ ہرن مینار میں الٹنے والی جھولا ٹرین کا ٹھیکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے حاجی منشاء نامی ٹھیکیدارکودیا گیا جو ڈائریکٹر اعجاز گجر کا منظور نظر ہے جس نے جو جھولا ٹرین کی پٹڑی تاریخی سیر گاہ ہرن مینار میں نصب کی وہ نہایت خستہ حال ہے جسے تھوڑا بہت مرمت کرکے نصب کردیا گیا۔ اس پر چلائی جانیوالی بوگیاں بھی معیاری نہیں جس کے باعث گزشتہ روز حادثہ رونما ہو۔ شہری حلقوں کے مطابق اگر اس ٹرین کی جانچ کئے بغیر دوبارہ چلایاگیا تو آئندہ بھی ایسے حادثات کے رونما ہونے کا خطرہ برقرار رہے گا متعلقہ حکام صورتحال کا نوٹس لیں۔