دہشتگردی میں ملوث قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے: ملک اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف حلقہ پی پی 164کے ضلعی سینئر رہنما ملک محمد اقبال نے کہا ہے کہ تربت میں پندرہ افراد کا قتل بلوچستان کا امن برباد کرنے کی منظم سازشوں کا حصہ ہے۔دہشت گردی میں ملوث قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں مگر ہمارے بھارت نواز حکمران دہشت گردی کے خاتمہ کی جنگ لڑنے والی عسکری قیادت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ملک محمد اقبال نے کہاکہ بلوچستان قیام پاکستان کے وقت سے خاص طور پر سازشوں کا نشانہ رہا ہے۔