عمران خان کی قیادت میں کرپشن کیخلاف مہم جاری رہے گی: رانا عبدالسمیع
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماء رانا عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت ثابت کر رہی ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب اس ضلع کی سیاست میں تحریک انصاف کے علاوہ دیگر سیاسی پارٹیوں کا وجود مٹ جائے گا ،پی ٹی آئی اپنے عظیم قائد عمران خان کی قیادت میں کرپشن مکائو پالیسی پر چلتے ہوئے کامیابی کی طرف گامزن ہے اور بہت جلد عوام کو وہ خوشخبریاں دے گی جس کو سننے کیلئے ان کے کان ترس گئے تھے، اپنے ایک بیان میںرانا عبدالسمیع نے کہا کہ ’’شریفوگینگ‘‘ آج اپنے انجام کی طرف اگر بڑھ رہا ہے تو یہ سب عمران خان اور تحریک انصاف کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔