پاسپورٹ آفس سے ٹائوٹ مافیا کا خاتمہ کر دیا: اسسٹنٹ ڈائریکٹر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ محبوب حسین قریشی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ آفس سے ٹائوٹ مافیا کا قلع قمع کردیا گیا ہے اور عوام کو مکمل ریلیف دینے کے لیے اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے عوامی شکایات سننے کے لیے ہر ماہ کھلی کچہری کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جہان عوامی شکایات کا پر بروقت فیصلے کئے جائینگے۔