شریف فیملی کی عدلیہ پر تنقید توہین عدالت کے مترادف ہے: مشتاق ورک

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک پاکستان کے کارکن اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے چوروں لٹیروں ی پشت پناہی کر رہے ہیں سرکاری اخراجات پر قومی چور کو پراٹوکول دیا جا رہا ہے جس سے قوم اور ملک کا وقار مجروع ہو رہا ہے نواز شریف اور اس کی فیملی عدالتوں میں مقدمات لڑنے کی بجائے عدالتوں کو تنقید کرر ہی ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مشتاق ورک نے کہا کہ چھوٹو اور موٹو گینگ نے پنجاب ہائوس پر قبضہ جما رکھا ہے قوم کے خزانہ کو چوروں پر لٹایا جا رہا ہے شریف خاندان نے ہمیشہ قومی خزانہ پر اپنی سیاست کی ہے سرکاری اشتہارات میں اپنی تصویریں لگائی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں اور نیب نے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اس پر بھی حکومت وزیر خزانہ سے استعفیٰ طلب نہیں کر رہی حکومت کی پالیسی اداروں کو کمزور کرنے پر لگی ہوئی ہے۔