’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا اعزاز شہباز شریف کی غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے: اکرم سرہندی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و صدر الیکٹرونکس مارکیٹ ایسوسی ایشن لاہور روڈ محمد اکرم سرہندی نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 22ماہ میں مکمل ہواہے -توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے -اس منصوبے کو’’ پنجاب سپیڈ ‘‘سے مکمل کیاگیاہے-ہم اسے پاکستان سپیڈ بھی کہتے ہیں-’’ پنجاب سپیڈ ‘‘کا اعزاز شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے - اپنے ایک بیان میں حاجی محمد اکرم سرہندی نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کی قیادت کے ترقیاتی ویژن کا عکاس ہے - دونوںممالک کے معاشی تعلقات میں اضافے کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کردار لائق تحسین ہے۔