امت مسلمہ شام میں ہونے والے مظالم پر بے حسی کا شکار ہے: رانا وحید

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
امت مسلمہ شام میں ہونے والے مظالم پر بے حسی کا شکار ہے: رانا وحید

شیخوپورہ :پاکستان تحریک انصاف ضلعی سینئر رہنما وحلقہ پی پی 169رانا وحید احمد خاں آف سچا سودا نے کہا ہے کہ امت مسلمہ شام میں ہونے والے مظالم پر بے حسی کا شکار ہے جس کا نقصان اسلام اور مسلمانوں کو ہوگا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایسی مثال فلسطین اور کشمیر میں بھی نہیں ملتی جو شام میں دہرائی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ،او آئی سی اور خلیج تعاون کونسل کو شام کے عوام کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ مگر عالمی اداروں نے مسلمانوں کے خون سے غداری کی روایت پر قائم رہے ہیں، کبھی ان کے لئے کیا کچھ نہیں، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کی نمائندگی اور قیادت کا حق رکھتا ہے، جیسے انہوں نے حرمین شریفین کا تحفظ کیا ہے ، اسی طرح امت مسلمہ کی قیادت بھی کرے گا،ان خیا لات کا اظہار انہو ں عمرہ ادائیگی وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حاجی رانا نصیر احمد ،محمد عارف انصاری ،حافظ عزیزالرحمن ،رانا نبیل عظمت ،چوہدری منظور چدھڑ ،رانا عتیق نصیر عرف ٹیپو ،رانا عمر نصیر ،ملک جمشید اعوان ودیگر بھی موجودتھے۔