2018ءملک سے اندھیروں کے خاتمے کا سال ہوگا: چودھری یاسر اقبال

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
2018ءملک سے اندھیروں کے خاتمے کا سال ہوگا: چودھری یاسر اقبال

جھبراں :مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر وکونسلر نبی پورہ چوہدری یاسر اقبال گجر نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں نے ملک پاکستان کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کرنے میں بہت اہم کردار اداکیا بجلی اور گیس بحران پر بھی کافی حدتک قابو پالیا گیا ہے اور 2018ءکا سال ملک کے اندھیروں کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا .ان خیالات کا اظہار انہوںنے نبی پورہ میں جلسہ عام کے شر کاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا  .اس موقع پر معززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ,انہو ں نے کہا کہ عمران خان ملک پاکستان کو امن و خوشحالی کا گہواہ بنتے ہو ئے نہیں دیکھ سکتے ،اسی لئے وہ حکومت پر نئے نئے بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں عمران خان کی دھرنہ سیاست نے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔