لاہور : چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں کئی افراد لٹ گئے، شیخوپورہ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق سرگودھا روڈ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال کے قریب واقع سویٹس محل سمیت موبائل شاپ وغیرہ تین دکانوں اور اسی طرح نبی پورہ چوک میں بھی چوروں نے چار دکانوں کا صفایا کردیا اور مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے،فیصل آباد روڈ کے علاقہ مانانوالہ اڈہ میں تین ڈاکو دن دیہاڑے کھل چوکر کی دکان پر موجود دو تاجر بھائیوں محمد افضل اور مختار احمد سے اڑھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،کاروباری مرکز غلہ منڈی سے تاجر محمد امین کی آڑھت سے لاکھوں روپے مالیت کا گڑچوری ہوگیا پولیس نے دو ملزمان زوہیب اور طارق کیخلاف مقدمہ درج کرکے زوہیب کو گرفتار کرلیا ہے ۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ریلوے پھاٹک قصور کے قریب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے سائیکل سوار عبداللہ سے اسی ہزار لوٹ لئے اور فرار ہو گئے جبکہ ملتان روڈ غنی ملز پھولنگر کے قریب چار ڈاکووں نے لاہور سے پتوکی جانےوالے موٹرسائیکل سوار سے 28 ہزار اور چار موبائل فونز لوٹ لئے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024