فاروق آباد: ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے 2 مزدور نیچے آکر جاں بحق‘ ڈرائیور زخمی

شیخوپورہ/ فاروق آباد (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگار) تھانہ صدر فاروق آباد کے گائوں بٹر کے قریب کیو بی لنک نہر پر مٹی سے بھری ٹرالی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس پر سوار دو مزدور 22 سالہ مدثر ولد منیر اور 18 سالہ قیصر ولد ناصر گر کر ٹرالی کے عقبی حصے کے نیچے آکر جاں بحق‘ ڈرائیور محمد اسحق شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا‘ بتایا گیا مذکورہ ٹرالی قریبی گائوں سے بٹر جارہی تھی کہ نہر کی پٹری پر بے قابو ہو جانے کے باعث الٹ گئی جس کے نیچے آکر دو مزدور جاں بحق ہوگئے ۔