شیخوپورہ: تین روز قبل مقابلے میں ہلاک ہونیوالے 4 دہشت گردوں کا پوسٹ مارٹم ہو سکا نہ شناخت

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)شیخوپورہ کے قریب 3روز قبل ہلاک ہونیوالے چار دہشت گردوں کی نعشوںکی شناخت نہیں ہو سکی نہ ہی انکی نعشوں کا پوسٹ مارٹم ہوسکا۔ دہشت گردوںکا سات رکنی گروہ یہاں ممکنہ طور پر آئل ڈپوئوںکو اڑانے کے علاوہ مذہبی مقامات اور معروف سکالر حیدر جاوید سید کو نشانہ بنانے کے منصوبہ پر عملدر آمدکیلئے آیا تھا جن میں سے 4دہشت گرد سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں مارے گئے ۔