شیخوپورہ: داماد کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کر دیا
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ جالندھریاں گھریلو ناچاقی کی بنا پر سسرالیوں نے داماد ہدایت علی کو سوٹوں کے وار کرکے ہلاک کر دیا۔ مقتول پانچ بچوں کا باپ بتایا گیا۔ ملزمان افضل اور خادم حسین نے گزشتہ روز اپنے داماد ہدایت علی کو اس وقت ڈنڈوں سوٹوں کے پے درپے وار کرکے ہلاک کر ڈالا جب مقتول کا اپنی بیوی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کا ملزمان پارٹی کو رنج تھا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔