ذوالفقار بھٹو کی کامیابی کا ریکارڈ توڑنے کے دعویدار خیبر پی کے میں ناکام ہو گئے: رانا تنویر

شیخوپورہ(آئی این پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیںڈالنے والے پہلے بھی ناکام ہو ئے آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر ہوگی دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلا جواز تنقید کرنے والے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں انہیں ترقیاتی کاموں اور بجلی کے میگا پراجیکٹس میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔را نا تنویرنے کہا زرداری کے منہ سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا صدی کا سب سے بڑاجھوٹ‘ لوٹ مار اور کرپشن کی جو تاریخ پیپلز پارٹی نے رقم کی ہے اس کی مثال ملکی تاریخ میںڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ این آر او کا شور مچانے والے اس حقیقت کو سامنے رکھیں۔ این آر او مسلم لیگ (ن) نے نہیں کیا تھا بلکہ پیپلز پارٹی اور مشرف کے درمیان ہوا تھا۔
رانا تنویر