عمران اپنی ہٹ دھرمی اور انا کی خاطر ملک کا امن دائو پر لگا رہے ہیں: رانا تنویر

شیخوپورہ/ لاہور (نامہ نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار اینڈ سا ئنس و ٹیکنالوجی ر انا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کسی بیرونی دبائو یا اندرونی خلفشار دھرنا سے مرغوب ہو کر استعفیٰ دینگے اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) میں مائنس ون فارمولے پر کو ئی غور ہورہا ہے، وزیر اعظم اور حکومت دونوں اپنی آئینی مدت پوری کرینگے۔ وزیر داخلہ کو متبادل وزیر اعظم کے طور پر نام لینے کا منفی پروپیگنڈا جلد دم تو ڑ دیگا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی فراغت ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ہو ئی ہے، نیوز گیٹ سکینڈل کو ہو ادینے والے دراصل اس کی آڑ میں جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش کررہے ہیں جس میں وہ نا کام ہونگے۔ اسلام آباد کو کسی طور پر بند نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی کسی کو قا نون ہاتھ میں لینے کی اجازت دی جائیگی جن قوتوں نے کا لا با غ ڈیم جیسے قومی منصوبے کو متنازعہ بنا کر اسکو روکدیا اب وہی قوتیں ایک بار پھر عظیم قومی منصوبے سی پیک کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کیلئے مریدکے سے لا ہور تک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی کو شش کی جارہی ہے تاہم تمام تر سازشوں کے باوجود مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی، عوامی خوشحالی اور قومی سلامتی کیلئے کسی بھی دبائو میں نہیں آئیگی۔ عمران خان محض اپنی ہٹ دھرمی، ضد اور انا کی خاطر پاکستان کے امن اور سلامتی کو دائو پر لگا رہے ہیں۔ اگر کو ئی احتجاج کی آڑ میں آئین وقانون سے تجاوز کرے گا تو پھر اس کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے اسلام آباد کی طرف مسلح جتھوں کی یلغار کو قبول نہیں کیا جا ئے گا۔ دریں اثنا مریدکے کے علاقہ منوں آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاح کے موقع پر عوامی اجتما ع سے خطاب کرتے ہو ئے ر انا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خاں لے عزائم خطرناک دکھا ئی دے رہے ہیں اور وہ اسلام آ باد میں چند نعشیں گراکر احتجاج کے نام پر ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کا جواز تلا ش کررہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کھلم کھلا آئین اور اپنے حلف کی پاسداری سے انحراف کرکے غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے جس کی اجازت ان کو آئین اور قانون نہیں دیتاوہ کے پی کے اور پنجاب کے درمیان عوام میں نفرت بڑھا نے کی کو شش نہ کر یں عمران خاں اپنے مذموم مقاصدعزائم میں کبھی کا میاب نہیں ہو نگے۔علاوہ ازیں رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت بڑھانے اور تیزی سے بدلتی صورتحال کی وجہ سے پیدا ہونے والے چلنجز سے نمٹنے کے لیے سٹینڈرڈائزیشن کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر اور پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے لاہور چیمبر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی معیشت میں سٹینڈرڈز کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، وقت کی نزاکت کے پیش نظر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اس کے ذیلی ادارے پاکستان کی کاروباری برادری میں معیارات کے حوالے سے شعور و آگاہی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں۔