پاکستان کا ایٹمی پروگرام وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے وجود میں آیا: اعجاز حسین
بھلوال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل بھلوال کے صدر سید اعجا زحسین شیرازی نے کہا کہ پاکستان کاایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے وجود میں آ یا ہے۔یہ جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے۔اس پروگرام سے طاقت کا توازن پیدا ہوا جوخطے کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری تھا۔ جنوبی ایشا کے ممالک جس عدم تحفظ میں مبتلا تھے، اب اس سے نکل آئے ہیں۔یہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی برکت ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جہاں پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے ،وہاں اس قوم کی غیر معمولی جرات، استقامت اور بہادری کا بھی اعلان ہے۔ اس سے پاکستانی قوم کی اس صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ مشکل حالات کا سامنا کر نے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔