چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا‘ ججز کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی
سرگودھا (آن لائن) پنجاب صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کے ججز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے آج ایک اہم اجلاس چیف جسٹس کی زیرصدارت لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں سول ججز، ایڈیشنل سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اگلے گریڈوں میں ترقی دی جائے گی جبکہ مستقبل میں سول جج کو گریڈ 18 میں بھرتی کیا جائے گا اور کنفرم ہونے پر اسے گریڈ 19 دیا جائے گا۔