تحریک پاکستان کے کارکن سید منیر حسین گیلانی انتقال کرگئے

سرگودہا (پ ر) تحریک پاکستان کے کارکن سید منیر حسین گیلانی گذشتہ شام انتقال کر گئے جنہیں سرگودھا کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی عمر 80 برس تھی وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے انہوں نے پسماندگان میں بیوہ تین بیٹے چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ مرحوم کا ختم قل ان کی رہائش گاہ سونی پورہ سرگودہا میں آج ہفتہ 23ستمبر کو صبح 9 بجے ہو گا ۔ مرحوم کے انتقال پر تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے اظہار تعزیت کرتے ہوے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔