آج مختصر ترین دن اور طویل رات ہو گی
سرگودھا (نامہ نگا ر) آج سال کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہوگا جس کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنا شروع ہوجائیگا جبکہ 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائیگا۔ 23 مارچ سے دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہوجائینگی آج دن کا دورانیہ 10 گھنٹے جبکہ رات 14 گھنٹے پر مشتمل ہوگی۔