سرگودھا یورنیورسٹی کے وائس چانسلر سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی ملاقات

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
سرگودھا یورنیورسٹی کے وائس چانسلر سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی ملاقات

سرگودہا :امریکی قونصلیٹ جنرل یورے آرفیڈکیو نے سرگودھایونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔ قونصلیٹ جنرل کے وفد میں پبلک افیئر آفیسر فرح خان اور یو ایس ایڈ پنجاب کی ڈائریکٹر میک فارلینڈ بھی شامل تھیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے امریکی قونصلیٹ کے وفد کو بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی تعلیم وتحقیق کے میدان میں دیگر یونیورسیٹوں سے کسی طور بھی کم نہیں ۔ امریکی قونصلیٹ کے وفد نے وائس چانسلر اور سرگودھا یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف سرگودھاکی ہر ممکن مدد کی جائے گی