پانامہ لیکس عمران خان کا نہیں 20 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے: نذیر جٹ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
پانامہ لیکس عمران خان کا نہیں 20 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے: نذیر جٹ

گگو منڈی :بلدیاتی اداروں کے پاس نہ اختیارات ہیں نہ فنڈز ,حکومت نے عوام کو لولی پاپ دے کر بہلانے کی کوشش کی ہے ۔تمام اختیارات بیورو کریسی کو سونپ دیئے گئے ہیں ۔پانامہ لیکس صرف عمران خان نہیں پاکستان کے لٹے ہوئے کروڑوں عوام کا مسئلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ نے سابق ناظم میاں محمد افضل آ رائیں کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ہے ان کے سربراہان کے پاس نہ فنڈز ہیں اور نہ اختیارات ‘تمام اختیارات D.Cاور A.Cکو سونپ دیئے گئے ہیں ان کی منظوری کے بغیر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو سکے گا ۔چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ پانامہ لیکس کی سماعت کے دوران میاں نواز شریف اور ان کی فیملی کی کرپشن کے نئے ریکارڈ سامنے آ رہے ہیں۔