بھلوال :چئیرمین بلدیہ ملک صفدر اقبال نے کہا ہے کہ بھلوال میں کھیلاڑیوں کے لئے سپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بناتے ہوئے کھیلوں کے لئے سٹیڈیم کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے گا۔وہ یہاں ہائی سکول میں کھیلوں کے مقابلہ جات میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ دے کر ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے اس پر پورا اتریں گے۔ کونسلروں کی مدد سے شہر کے لئے خصوصی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ۔جس میں شہریوں کو تمام سہولتو ں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔کھلاڑیوں کے مسائل کا حل بھی ممکن بنائیں گے اس موقع پر چوہدری سہیل وڑائچ اور دیگر کونسلران بھی موجود تھے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024