بھیرہ اور گردونواح میں زہریلے کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت عروج پر

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 بھیرہ اور گردونواح میں زہریلے کیمیکل سے تیار دودھ کی فروخت عروج پر

 بھیرہ :شہر اور گردو نواح میں مضر صحت اورکیمیلز سے  تیار کردہ دودھ کی فروخت زور و شور سے جاری ہے۔ غریب عوام اس دودھ کو بچوں کو پلانے اور چائے پینے سے متعدد موذی امراض کا شکار ہو رہے  ہیں ۔ محکمہ صحت کے حکام کی مالی مفاد کے حصول اور غفلت کے باعث نواحی قصبہ چک مبارک اور خان محمد والا میں  سماج دشمن عناصر مضر صحت دودھ  تیار کر کے دوسرے علاقوں ممیں سپلائی کر رہے ہیں۔ شہر اور دیہات کی ہر دوکان میں موجود فریزر  اس دودھ سے ہر وقت بھرے رہتے  ہیں۔ عوام نے کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ مضر صحت دودھ  تیار کر کے فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کر کے غریب عوام کو صاف ستھرے دودھ کی فراہمی یقینی  بنائے۔