سرگودھا: جمشید دستی کی خصوصی عدالت میں پیشی‘ استثنیٰ کی درخواست منظور

سرگودھا (نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی، متوقع سرگودھا آمد کے موقع پر خصوصی سکیورٹی انتظامات، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منطور، 20جولائی تک سماعت ملتوی، وکیل کو جمشید دستی کی عدالت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اشتعال انگیز تقاریر اور زبردستی نہر کھلوانے کے 2مقدمات کے تحت جمشید دستی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی تھی، اس موقع پر ان کے وکیل آصف بلال عدالت میں پیس ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ جمشید دستی کی بہن کینسر کی مریضہ ہیں ان کو نازک حالت کے پیش نظر اسلام آباد لیجایا گیا جس سے جمشید دستی کو عدالت حاضری سے مستثنی قرار دیا جائے، عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جمشید دستی کی عدالت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔