45سال سے زائد عمر کے عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم

سرگودھا(صباح نیوز)45سال سے زائد عمر کے حامل عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی شرط ختم کر دی گئی جبکہ اس سے کم عمر کے افراد کو 4دسمبر 2017کے بعد عمرہ پر جانے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کروانا لازمی ہوگی ۔پاکستان میںتعینات سعودی سفیر سعید المالکی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب میں یہ اعلان کیا ہے کہ کہ عمرہ پر جانیوالے 45سال سے زائد عمر کے شہریوں کو بائیو میٹرک سے استثنیٰ مل گیا ہے اب وہ براہ رست پہلے طریقہ کار کی طرح اپنے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے عمرہ کا ویزہ لگواسکیں گے 12سال سے لیکر 45سال سے کم عمر کے زائرین کیلئے فنگر پرنٹس کروانا لازمی ہوگا ۔ٹور آپریٹرز کمپنیوںکے مطابق بائیو میٹرک کی شرط کی وجہ سے امسال عمرہ پر جانیوالوں کی تعداد میں60فیصد کمی واقع ہوئی ہے جن میں زیادہ تعداد ایشیئن ممالک کے شہریوں کی ہے ۔سعودی سفارتخانے کے حکام کو تمام حقائق اور درپیش مسائل سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ امید ہے کہ سعودی سفارتکار کی جانب سے آئندہ ماہ4دسمبر سے دوبارہ با ئیو میٹرک کی شرط میں مذیدرعایت حاصل ہوجائے گی۔

بائیو میٹرک شرط