سرگودھا: گھریلو جھگڑے پر حاملہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

سرگودھا (نامہ نگار) نواحی علاقہ میں خاوند نے سسرال میں حاملہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی گئی۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلی۔ 19سالہ مصباح کی شادی تقریباً اڑھائی برس قبل سلیم سے ہوئی تھی جن کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔