سرگودھا:ٹرک ڈرائیور5 ہزار روپے کا ادھار واپس مانگنے پر دوستوں کے ہاتھوں قتل
سرگودھا (این این آئی)سرگودھا میں 5000 روپے کا ادھار واپس مانگنے پر ایک شخص کو اس کے دوستوں نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 133جنوبی میں پیش آیا جہاں دوستوں کی محفل جاری تھی، اس دوران ادھار کی رقم پر دوستوں میں تلخی بڑھ گئی جس پر دو افراد ارسلان اور عرفان نے مبینہ طورپر فائرنگ کرکے 40 سالہ عدیل عباس عرف مجاہد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول ٹرک ڈرائیور تھا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔