سرگودھا:ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
سرگودھا (نامہ نگار)سرگودھا میں چور ی ڈکیتی کے واقعات میں شہر یو ں کو قیمتی سا ما ن اور نقد ی سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 31شمالی کے لیاقت عباس کو مٹھہ لک ریلوے اسٹیشن پر تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون 25ہزار روپے نقدی وغیرہ سے محروم کر دیا ۔موضع رتوکالا میں پہلوان خان کے گھر کے باہر سے بادشاہ وغیرہ نے ٹریکٹر ٹرالی چوری کر لیا ۔30جنوبی میں ریاض احمد کے ڈیر ہ سے عادل ، شوکت اور عاقب نے ایک لاکھ سترہ ہزار روپے کی بھینس چوری کھول کر لے گئے ۔قصبہ بدین میں زمینداد محمد علی کے ڈیرہ سے دو لاکھ روپے مالیت کی بھینس مظہر، اظہر، اشرف، فیصل وغیرہ چوری کھول کر لے گئے۔بلاک نمبر 17کے اشتیاق نامی شخص کی دکان سے راشد، اکبر، ذیشان اور سرفراز تین لاکھ پچاس ہزار کی ادویات اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔ماڈل کالونی میں افضل نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ کر توصیف نے بندوق بارہ بور چوری کر لی جبکہ چک 104جنوبی میں دو نامعلوم افراد نے خاور جمیل کا موبائل فون اور 35ہزار روپے نقدی چوری کر لی للیانی کے رہائشی شوکت سے 65 جھال کے قریب نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل چھین لیا جب کہ ہارون الرشید کا موٹرسائیکل چور ی کرلیا گیا یہ موٹرسائیکل کمشنر آفس کے قریب ایک ہوٹل سے چور ی کیا گیا۔چک 104 شمالی میں احسا ن نامی شخص کے کریشر سے ٹریکٹر لوڈر بجری سمیت چوری کرلیا گیا۔چک 5 جنوبی کی رہائشی روبینہ کوثر کے گھر سے موبائل اور نقدی چوری کرلی گئی۔ بلاک نمبر 11 کے رہائشی حافظ ممتاز کی کار کو مانگووال کے قریب دو نامعلوم افراد نے روک کر نقدی موبائل اور دیگر اشیا چھین لیں۔ فاروق کالونی کے رہائشی عابد رضا کے گھر سے لیپ ٹا پ نقدی اور دیگر اشیا چور ی کرلی گئیں۔ گلشن حیات کالونی کے غفران کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔ بھیرہ کی جویریہ عروج جو کہ رکشہ پر سوار ہوکر قصبہ ڈھل سے بھیرہ جاتے ہوئے شہریار، فضیلت وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر 62ہزار روپے مالیتی طلائی زیورات اور 28ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہوگئے۔ موضع ہجن میں محسن کے ڈیرہ سے بھینس چوری کر لی گئی۔24جنوبی کے وحید انجم کا موٹر سائیکل سول ہسپتال بھاگٹانوالہ سے عنصر وغیرہ نے چوری کرلیا۔ منصورآباد کے غلام جابر کو چیمہ کا لونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ روک کر موٹرسائیکل چھن لیا جبکہ محمدی کالونی میں جاوید کے مکان کے تالے توڑ کر ثمر عباس، گل خان موبائل فون اور نقدی وغیرہ چوری کر کے لے گئے۔