جمشید دستی کی بہن نے وزیراعظم ہاو¿س کے باہر خودسوزی کی دھمکی دےدی

سرگودھا (اے این این) پانی چوری کے مقدمے میں گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بہن نے وزیراعظم ہاو¿س کے باہر خودسوزی کی دھمکی دیدی ۔جمشید دستی کی ہمشیرہ نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی عدلیہ کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد سے جمشید دستی کی حالت اب بہتر ہے لیکن میرے بھائی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے ورنہ میں وزیراعظم ہاو¿س کے باہر خود کو آگ لگا لوں گی۔آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے وزیر قانون کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل کے سیل پختہ ہیں اور وہاں کوئی بچھو یا چوہے نہیں ہیں جبکہ رکن اسمبلی کو جیل میں ٹی وی، ایئر کولر اور اخبار کی سہولت بھی میسر ہے۔
جمشید دستی بہن/ خودسوزی دھمکی