جمشید دستی سے وکلاءکی ملاقات‘ تحریک انصاف کے کارکنوں کاسرگودھا جیل کے باہر مظاہرہ‘ حکومت کیخلاف نعرے
سرگودھا(اے این این)سرگودہاجیل میں بندعوامی راج پارٹی کے چیرمین رکن قومی اسمبلی جمشیددستی سے وکلاءنے ملاقات کی اوران سے کیس کے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وکلاءکاتعلق تحریک انصاف سے ہے ،جن میں اسلام آبادکے شاہدگوندل اورپی ٹی آئی سرگودہاکے ضلعی جنرل سکرٹری برسڑحسن دستگیرکچھلاشامل ہیں۔اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بیرسڑحسن دستگیرکچھیلانے کہاکہ جمشیددستی کوحکومتی دہشت گردی کانشانہ بنایاگیاانکاقصوراتناہے کہ انہوں نے اپنے حلقے کی غریب عوام کے ساتھ ہونیوالے ظلم کے خلاف آوازبلندکی اور صرف نہرکابندتوڑاجس پرحکومت نے انہیں سیاسی انتقام کانشانہ بناتے ہوئے دہشت گردی اوربغاوت جیسے سنگین الزامات لگاکرمقدمہ درج کرکے انہیں بہمانہ تشددکانشانہ بنایاگیا۔ تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے جمشیددستی کے خلاف دائرمقدمہ اورگرفتاری کے خلاف سرگودھاجیل کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مطاہرین نے حکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی اورجمشیددستی کی فوری رہائی کاچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سے مطالبہ کیا۔
جمشید دستی