خواتین کالج ساہیوال میں بی اے‘ بی ایس سی کا آغاز
ساہیوال (نامہ نگار)ساہیوال میں نئے خواتین کالج کا آغازدو سالہ بی اے بی ایس سی کروایا جائے گا۔ یہ کالج فرید ٹاؤن کے ساتھ واقع ہے۔ جس میں دو سالہ بی اے بی ایس سی کا اسی سال سے آغاز کردیا گیا ہے۔ پہلے سے موجود گرلز کالج میں چار سالہ پروگرام کی وجہ سے ہزاروں طالبات تعلیم سے محروم ہو گئیں تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر بلال اشرف باجوہ نے اس حوالہ سے ڈائریکٹر کالجز قاضی عبدالناصر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ کالج کا آغاز ساہیوال میں خواتین کی تعلیم کے لئے اہم ادارہ ثابت ہو گا۔