فیصل آباد، ساہیوال :اوباشوں کی 2 لڑکے ہوس کا شکار، قصور میں لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

فیصل آباد/ ساہیوال / قصور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) فیصل آباد اور ساہیوال میں اوباشوں نے 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد کے علاقہ ٹینکی والی گراؤنڈ کے قریب رہائشی ذوالفقار علی کا بیٹا 12سالہ رضوان گلی میں جا رہا تھا کہ ملزم فرحان ورغلا کر اسے خالی مکان میں لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھی سے ملکر اسے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ساہیوال کی مسلم بن عقیل کالونی کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم (ز) کو محلہ کے اوباش حذیفہ، ساجد اور شیر علی نے اغواء کرلیا اورلیبر کالونی نہر ایل بی ڈی سی سے ملحقہ کھیتوں میں لیجاکر زبردستی زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں قصور میں گمشدہ پرس واپس دینے کے بہانے لڑکی (ک) کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اشرف کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔