ساہیوال: گیسٹرو سے مزید 2 افراد جاں بحق 11 ہسپتال داخل‘ ایک بچے کی حالت نازک
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال میں گیسٹرو سے ایک شادی شدہ عورت اور چشتیاں کا مہمان جاں بحق جبکہ گیارہ افراد کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔ گیسٹرو سے نور شاہ کے دکاندار محبوب کی 60سالہ بیوی سکینہ اور چشتیاں سے عابد کالونی میں مہمان آیاہوا ایک 47سالہ سرکاری اہلکار فتح خاں بیہوش ہوگئے ۔