عوام دھرنوں اور انتشار کی سیاست سے تنگ آ گئے: سہیل انجم

ساہیوال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء حاجی سہیل انجم انصاری نے کہا ہے کہ دو نومبر کو تحریک انصاف دوسال پرانی دھرنا فلم چند نئے گانوں کے ساتھ دوبارہ اسلام آبا د میں لگائے گی۔ جس میں عوا م کو کوئی دلچسپی نہیں ،شیخ رشید فلم کی منادی کرکے بھی بندے اکٹھے نہیں کر پاپائیں گے ۔ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ عوام دھرنوں انتشار کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں عوام عوامی ترقی کے سفر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اقتدار کی مدت پوری کرے گی ۔2018تک تحریک انصاف کا رونا دھونا جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ سی پیک توانائی جیسے منصوبوں سے پاک چین دوستی کے ثمرات واضح رونما ہورہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا عالمی معیار کے منصوبوں کو پنجاب میں مکمل کروانے پر انکے عوامی خدمات کے جذبے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے ۔