ساہیوال : ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ساہیوال(نامہ نگار) ڈکیتی کی نیت سے چھپے ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتارکرلیا ۔پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں 100/9-Lمیں نظر فرید وغیرہ 10ملزمان ڈکیتی کی نیت سے تیاری میں مصروف ہیں ۔پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران اعجاز فرید کے قبضہ سے پسٹل 4گولیاں‘ نظر فرید سے بندوق پمپ ایکشن معہ 3 کارتوس اورعدیل قیوم کے قبضہ سے پسٹل معہ 3گولیاں برآمد کرلی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ۔