ساہیوال: چوروں، ڈاکوؤں نے شہریوں کو موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا

ساہیوال(نامہ نگار) ڈکیتی وچوری کی وارداتیں ‘شہری قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں کے رہائشی موٹر سائیکل سوار عثمان امجد کے ساتھ ہوئی جو مشن چوک سے کینال کالونی جارہاتھاکہ کینال کالونی کے مین گیٹ پر پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے زبردستی روک لیا اوراسلحہ کے زور موٹرسائیکل اور نقدی کل مالیتی 65ہزار روپے ‘دوسری واردات بلال کالونی ہڑپہ کے رہائشی کے ساتھ ہوئی جو نجی کولڈرنک کی سیل کیلئے گاؤں182/9-Lجارہاتھاکہ راستہ میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے روکتے ہوئے گن پوائنٹ پر نقدی اورموبائل فون کل مالیتی 1لاکھ20ہزار700روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔نواحی گاؤں 93/9-Lمیں سرفراز حسین کے ڈیرہ سے گدھا دو ملزمان نے چوری کرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔